• news

کاسا 1000 پراجیکٹ سے 13 ہزار میگا واٹ بجلی کی طلب پوری ہو گی: خواجہ آصف

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سے کرغزستان کی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے کرغز پارلیمنٹ کے سپیکر چائیں بائی اے طور سون بیکوف کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انہوں نے کر غزستان کا دو مرتبہ دورہ کیا تھا اور کرغز عوام کی طرف سے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا تھا ۔ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے ( سی اے ایس اے ) کاسا 1000پراجیکٹ کا ذکر کیا جو کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و سماجی روابط میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے جاری پراجیکٹ کی رفتار پر اطمیان کا اظہار کیا اس پراجیکٹ سے پاکستان کی13000میگا واٹ بجلی کی طلب پوری ہو گی۔ اس موقع پر کرغزپارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا کہ گذشتہ 25سالوں میں کرغزستان کے پارلیمانی وفد کا یہ پہلا رسمی دورہ ہے جس کے دوران ہم کرغز حکومت کو حال ہی میں جی ایس پی پلس درجہ ملنے کے حوالہ سے انتظامی امور بارے پاکستان سے مدد لیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن