• news

ڈرپ نظام آبپاشی بہترین‘ ایک ہی وقت پانی اور کھاد مل جاتی ہے: محکمہ زراعت

لاہور (نیوز رپورٹر) سےکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ ڈرپ نظام آبپاشی ایک بہترین نظام ہے جس میں تمام پودوں کو ایک ہی وقت میں پانی اور کھاد مل جاتے ہیں اور کاشتکار کا وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ باقی 40فیصد کاشتکار ادا کرے گا۔ڈرپ اریگیشن سسٹم ایک صاف ستھرا اور آسان نظام ہے جس میں کھالے بنانے کی فکر نہیں ہوتی اور نہ ہی پانی لگانے کا مسئلہ ہوتا ہے ۔اس طریقہ میں کھاد ، وقت ، مزدوری اور پانی کی 50فیصد تک بچت ہوتی ہے ۔ ڈرپ آبپاشی کے نظام میں پانی قطروں کی صورت میں براہ راست پودوں کی جڑوں میں داخل ہوتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن