صوبائی وزیر ِصنعت کی انڈسٹریل سٹیٹس کی زمینوں کا جامع سروے کی ہدایت
لاہور )کامرس رپورٹر( صوبائی وزیرِصنعت ، تجارت و سرمایہ کاری شیخ علاﺅالدین نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں واقع انڈسٹریل سٹیٹس کی زمینوں کا جامع سروے کیا جائے اور اس امر کا پتہ چلایا جائے کہ کس کو کتنی زمین الاٹ کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اور کتنی زمین پرناجائز قبضہ کر لیا نیز یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ جو اراضی صنعت لگانے کے لئے ارزاں نرخوں پر دی گئی تھی اسے فروخت تو نہیں کر دیا گیا۔ وہ گذشتہ روز بورڈ آف ریونیو میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر منصوبہ بندی ملک ندیم کامران، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو‘ سیکرٹری صنعت ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ اور محکمہ خزانہ‘ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورکالونیز کے افسران بھی موجود تھے۔ شیخ علاﺅالدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خواہش ہے کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں۔