• news

فوری انصاف کی فراہمی وکلاءکی مثبت معاونت کے ممکن نہیں، چیف جسٹس منصور علی شاہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر مسٹس سید منصور علی شاہ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدرظفر محمود مغل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی وفد میں بار کے عہدےداروں سمیت دیگر ممبران بھی شامل تھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر گفتگو آئے وکلاءرہنما¶ں نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فوری اور معیاری انصاف کی فراہمی وکلاءکی مثبت معاونت کے بغیر ممکن نہیں بار اور بنچ کو سائلین کا عدالتوں پر اعتماد بحال کرنا ہے فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بار کے مسائل حل کرنے کیلئے عدالت عالیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن