گوجرانوالہ میں مردہ جانوروں کی آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر خوراک بلال یٰسین کی سربراہی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے مردہ جانوروں کی لاشوں اور آلائشوںسے خوردنی تیل بنانے والا یونٹ سیل کر دیا۔ چودھری آئل ٹریڈرز نامی فیکٹری میں مردہ جانوروں کی لاشوں سے تیل نکالنے کا مکروہ کام کیا جا رہا تھا ۔ یونٹ میں تیار شدہ 55 ہزار لٹر تیار تیل اور75ہزار لٹر کا خام مال ضبط کر لیا گیا۔ یونٹ سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کی آلائشیں برآمد ہوئیں۔ فیکٹری مالک کوموقع سے گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ گھناﺅنے جرم میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔