• news

ششانک منوہر آئی سی سی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بھارت سے تعلق رکھنے والے ششانک منوہر اپنے بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی اصلاحات پر عملدرآمد پر ناکامی پر چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ ششانک منوہر نے گزشتہ سال آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا اور گورننگ باڈی میں بڑی تبدیلیوں کی کوششوں میں مصروف تھے۔ آئی سی سی نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی بورڈ مزید اعلان سے قبل اگلا قدم اٹھانے سمیت صورت حال کا جائزہ لے گا۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ 59 سالہ ششانک منوہر نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ رچرڈسن کو خط میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن