• news

امریکی عہدیداروں کو ویزوں کے اجرا میں میں نے اور سابق صدر نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی: یوسف رضا گیلانی

لاہور (خبرنگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک سے باہر کیوں جانے دیا گیا جبکہ میموگیٹ سکینڈل سے تعلق کے باعث نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا نام لئے بغیر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حسین حقانی کی امریکہ واپسی کا سوال ان سے پوچھا جانا چاہیے جنہوں نے انہیں ملک سے جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ سابق صدر زرداری ملک سے باہر تھے تو میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حسین حقانی پاکستان میں ہی رہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے سوال کیا کہ موجود حکومت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں بننے والے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اپنے پاس رکھ کر کیوں بیٹھی ہوئی ہے۔ رپورٹ کو منظرعام پر کیوں نہیں لارہی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نہ ہی میں نے اور نہ ہی سابق صدر زرداری نے امریکی عہدیداروں کو ویزوں کے اجراءکے سلسلے میں قوانین کی خلاف ورزی کی۔
گیلانی

ای پیپر-دی نیشن