• news

حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے لایا جائے‘ زرداری‘ گیلانی اور سابق سفیر پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: سپریم کورٹ میں درخواستیں

لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے اور میمو گیٹ کیس ری اوپن کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی پاکستانی سفیر ہونے کے باوجود بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ملکی سالمیت کے خلاف کام کرتے رہے۔ میمو گیٹ کمشن نے بھی حسین حقانی کو گنہگار قرار دیا مگر اسکے باوجود ملک سے غداری کرنے والے حسین حقانی کو امریکہ جانے کی اجازت دے کر کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات سے کھیلا گیا۔ علاوہ ازیں زرداری، گیلانی، حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے دائر کی۔ وفاق، وزارت دفاع، وزارت خارجہ، سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
غداری/مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن