• news

پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک میں 20 ویں، بھارت 16 ویں نمبر پر امریکی ٹی وی نے فہرست جاری کر دی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ٹی وی یو ایس نیوز نے 23 طاقتور ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 23 طاقتور ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 20 واں نمبر ہے جبکہ امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ فہرست ثقافتی تاریخ اور معیار زندگی کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ فہرست میں روس کا دوسرا اور چین کا تیسرا نمبر ہے جبکہ اسرائیل آٹھویں، سعودی عرب 9 ویں اور بھارت 16 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان/ طاقتور ملک

ای پیپر-دی نیشن