لاہور، ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق، پتوکی اور قصور میں مقابلے 2 ڈاکو ہلاک
لاہور + فیروزوالہ + پتوکی + قصور (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ مےں موٹر سائےکل سوار ڈاکووں کی فائر نگ سے 30سالہ شخص جاں بحق ہو گےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ مےں گز شتہ روز شےخوپورہ منڈےانوالہ کے رہائشی دو بھائی غلام مصطفی اور عبدالغفور اپنی موٹر سا ئےکل پرکسی کام کے سلسلہ مےں لاہور آ رہے تھے کہ سگےاں پل کے قرےب نا معلوم موٹر سائےکل سواردو ڈاکوو¿ں نے انہےں رکنے کا ا شارہ کےا،مگر وہ نہ رکے۔جس پر ڈاکوو¿ں نے ان پر فائر نگ کر دی۔ جس سے 30سالہ غلام مصطفی موقع پر ہی ہلاک ہوگےا جبکہ دوسرا بھائی عبدالغفورمحفوظ رہا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پو لےس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کراکر مقتول کے بھائی عبدالغفورکے بےان پر مقد مہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ہے ۔ڈاکوو¿ں نے سبز ہ زار کے علا قہ میںجمیل بٹ کے گھرگھس کر اہلخا نہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر7لاکھ روپے مالیت ،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں ہا رون کے گھر سے5لا کھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان، اقبا ل ٹا ﺅ ن کے علا قہ میں جو ہر اور اس کی والد ہ سے 5لاکھ روپے مالےت ،با ٹا پو ر میںاعجا ز اور اسکی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، نقد ی اور مو با ئل فو ن،مصطفی آ با د میںظہیرسے 55ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے ۔چوروں نے نو لکھا کے علا قہ میںنثا رکے گھر سے 5 لاکھ85ہزارروپے مالےت کی نقد ی اور سا ما ن چوری کر لےا ہے ۔چوروں نے گر ین ٹا ﺅ ن میںسے با بر،نو اب ٹا ﺅ ن میںسے حفیظ،کا ہنہ میںسے آ صف کی گاڑیاں جبکہ شا دما ن میںسے مبین،نو لکھا میںعلی،ما ڈل ٹا ﺅ ن میںاسد،نو اں کوٹ میں سے حا رث ،غا لب ما ر کیٹ میں سے اشر ف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ خورشید میں ڈاکوﺅں نے بیرون ملک پلٹ شہری طارق محمود خانہ کو یرغمال بنا کر چھ سو برطانوی پاﺅنڈ اور 80 ہزار پاکستانی کرنسی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے ایک فیکٹری میں داخل ہو کر آفس میں میز میں پڑی ہوئی تین لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم چوری کر لی۔ فرار ہو گئے، ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر بلال مقصود کو روک کر لوٹ لیا، موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر لے گئے۔ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے گزشتہ رات حبیب آباد چونیاں روڈ پر تین ڈاکوں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ ایک شخص نے پولیس کو اطلاع کر دی جب پولیس کو آتے دیکھا تو اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اس فائرنگ کی زد میں آکر ان کا ساتھی ڈاکو افلاطون ہلاک ہو گیا جب کہ دوسری واردات میں ڈاکو ملنگی اور اسکے ساتھی نے ملتان روڈ پر متعدد افراد کو لوٹا جب عوام نے شور کیا تو یہ دونوں ڈاکو گہلن پھاٹک سے اندر داخل ہو کر ایک نرسری میں چھپ گئے جب نرسری مالک روشن علی نے اپنے ملازمین کے ہمراہ انہیں گھیر لیا اور سر کل ایس ڈی پی او نصر اللہ نیازی کو اطلاع دی تو ایک نامعلوم ڈاکو پو لیس آنے سے قبل ہی مو ٹر سائیکل پر فرار ہو گیا جبکہ ملنگی نامی ڈاکو نے اپنے سر پر پسٹل رکھ کر پولیس کو کہا کہ اس کو جانے دیا جائے ور نہ یہ اپنے آپ کو گو لی مار لے گیا جب پولیس نے اسے رستہ نہ دیا تو اس نے خود کو گو لی مار لی نصر اللہ نیازی نے بتایا کہ افلاطون ڈاکو نے فیصل آباد میں سب انسپکٹر نصیر احمد کو شہید کیا تھا جبکہ ملنگی سے زیورات ،نقدی ،مو بائل اور درجنو ں گو لیاں بھی ملی ہیں اور یہ پولیس کو 11مقد مات میں انتہائی مطلوب تھاجبکہ فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کو بھی جلد گر فتار کر لیا جائیگا اور پو لیس ملنگی کو زندہ گرفتار کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو فائر مار لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،طلائی زیورات ، موبائل فون ، ایک پسٹل،4میگزین اور 64گولیاں برآمد کیں ۔تھانہ صدر پتوکی پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈاکے