• news

زیور تعلیم پروگرام تقریب کی جھلکیاں فرخ سعید خواجہ + رفیعہ ناہید اکرام

٭ وزیراعلی نے درد بھرے انداز میں اشرافیہ کو غریب بچے اور بچیوں کی مشکلات کا احساس دلایا۔ ٭ وزیراعلی شہباز شریف نے جب اشرافیہ کو للکارتے ہوئے کہا طرز عمل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تو اپنے دیرینہ خیالات کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ اس وقت سے ڈریں جب انقلاب سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے۔ ٭ بچیوں نے وزیراعلی کے جذبات کی بار بار تالیاں بجا کر داد دی۔ ٭ سٹیج پر وزیر تعلیم رانا مشہود، وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، ڈاکٹر امجد ثاقب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید موجود تھے۔٭ وزیراعلی نے اپنی تقریر کے دروان طالبات سے 80 فیصد حاضری کا وعدہ لیا۔ ٭ تقریر کے اختتام پر وزیراعلی طالبات اور گلوکارہ فروا خان کے ہمراہ ”پڑھو پنجاب کی بیٹی، بڑھو پنجاب کی بیٹی، چلو سکول کی جانب تمہیں پڑھنا ہے پڑھنا ہے“ گنگناتے رہے۔ ٭ جوش خطابت میں گزشتہ روز بھی وزیراعلی کا ہاتھ مائیک سے چھو گیا جس پر بہت سے لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی کہ وزیراعلی مائیک سے چھیڑ چھاڑ کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔
جھلکیاں

ای پیپر-دی نیشن