سکیورٹی فورسز پر حملوں کے مجرم تین دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا کے بعد ساہیوال جیل میں پھانسی
ساہیوال (نامہ نگار) دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی پا ک فو ج کے شعبہ تعلقات عا مہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ساہیوال جیل میں پھانسی پانے والے تین دہشت گردوں میں سید زمان،شاہ ولی اور محمد ذیشان شامل ہیں۔ تینوں دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے، جنھیں فوجی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی۔سید زمان خان کالعدم حرکت الجہاد اسلامی کا فعال رکن اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا، مجرم نے اپنے جرائم کا اعتراف مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے کیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی۔ شاہ ولی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا فعال رکن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا، محمد ذیشان کالعدم حرکت الجہاد اسلامی کا فعال رکن اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں کی جانب سے 161 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی، جن میں سے 21 کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
پھانسی