• news

قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس‘ شرح ٹیکس یک عددی کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے زرعی شعبہ کے لئے ٹیکس کے لئے شرح سود سنگل ڈیجٹ (یک عددی) کرنے کے لئے قراداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی جبکہ ارکان کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ زراعت شعبے کے لئے شرح سود صنعتی شعبہ کے برابر کیا جائے، کمیٹی نے نیب کی جانب نیشنل بنک بنگلہ دیش کے سیکنڈل کے کیس میں کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے برہمی کا اظہا ر کیا،کمیٹی نے معاملہ کو جلد نمٹانے کے لئے چیئرمین نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی نے نیشنل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی سفارش کی۔ ا جلاس میں کسانوں کیلئے زرعی قرض کے لئے شرح سود کے معاملے پر رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور چیئرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ میں جھڑپ ہوئی۔ بد ھ کوقیصر احمد شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںنیب کی طرف سے نیشنل بنک بنگلہ دیش فراڈ ریفرنس دائر کرنے پر مزید مہلت مانگنے پر کمیٹی کا اظہار تشویش کیا گیا۔کمیٹی نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے چیئرمین نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ چیئرمین نیب ایک ہفتے میں ریفرنس تیار کرکے کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میںمسلم لیگ ن کے رانا حیات نےرعی ترقیاتی بینک کاشتکاروں سے 18 فیصد شرح سود وصو ل کر نے پر احتجاج کیا۔ رانا حیات نے کہاکہ زرعی ترقیاتی بینک کاشتکاروں سے 18 فیصد شرح سود وصو ل کر رہا ہے۔زرعی ترقیاتی بینک کاشتکار دشمن بینک ہے۔اجلاس میں کمیٹی نے  زرعی قرض پر سود کی شرح سنگل دیجٹ پر لانے کی قرارداد منظور کی۔اجلاس میں کسانوں کیلئے زرعی قرض کی شرح میں اضافہ پر ممبران کا احتجاج کیا۔ رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور چیئرمین کمیٹی قیصر احمد شیخ میں جھڑپ ہوئی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت دوہرے معیار سے گریز کرے۔ کمیٹی نے نیشنل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور بنک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی سفارش کی۔
کمیٹی خزانہ

ای پیپر-دی نیشن