• news

بھارت: ہولی منانے کیلئے آنیوالی برطانوی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت غیرملکی خواتین کیلئے غیر محفوظ ہو گیا۔ ہولی منانے کے لئے شہر گوا آنے والی برطانوی خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 28 سالہ ڈینسلے کو نامعلوم افراد نے ساحل کے قریب سے اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش پھینک دی۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ڈینسلے کے قتل کی تصدیق کر دی۔ برطانیہ نے بھارت میں اپنے سفارتخانے کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ برطانوی سفارتخانے کے حکام پریشان ہو گئے۔ ڈینسلے کا تعلق برطانوی شہر لیورپول سے تھا۔
برطانوی خاتون

ای پیپر-دی نیشن