قتل کے الزام میں 14 برس قبل سزا پانے والا عدم شواہد پر سپریم کورٹ سے بری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے خانیوال میں 14سال قبل ہونے والے مبینہ قتل کیس کے ملزم حاجی محمدکی عمر قید کی سزاءکالعدم قرار دیتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردےا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز ملزم حاجی محمد کی اپیل کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل نذیر احمد بھٹہ اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے ان کے موکل کو مبینہ ملی بھگت سے پھنساےا گےا ہے استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ان کے مکمل کی سزاءکالعدم قرار دی جائے۔ ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلاءکے دلائل سننے کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، جب گواہ سچ نہیں بولیں گے تو اصل ملزمان بری ہی ہوتے رہیں گے۔
بری