بجلی بلوں پر نیلم جہلم سرچارج، ہائیکورٹ سے وفاقی حکومت کو جواب کیلئے آخری موقع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج کی وصولی روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ہے۔ عدالت نے متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود جواب داخل نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود جواب داخل نہیں کرایا گیا۔ کیا لاءافسروں کے وفاقی حکومت سے رابطے نہیں ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں سے نیلم جہلم سرچارج کی وصولی سال 2015ءتک کی جاسکتی تھی جبکہ وفاقی حکومت اب بھی وصول کررہی ہے۔