گستاخانہ مواد:فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوگئی۔ فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطہ کیلئے فوکل پرسن بھی نامزد کردیا۔ فیس بک انتظامیہ نے جوابی مراسلہ میں کہا ہے کہ گستاخانہ مواد سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔ باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نہیں نکالنا چاہتے۔ قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے پاکستان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔