• news

’’الفاظ پر شرمندہ ہوں‘‘ جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں مراد سعید کی فیملی سے معافی مانگ لی، جھگڑا جرگے نے ختم کرایا، کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں ہوا

اسلام آباد (این این آئی+ بی بی سی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کی لابی میں اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اور میں مراد سعید کی فیملی سے معافی مانگتا ہوں۔ کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے تھی۔ مجھے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے بتا یا کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور دونوں پارٹیوں نے جرگے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 2 روز قبل ایک جرگہ تشکیل دیا تھا جس میں ڈپٹی سپیکر بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے سپیکر نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس نے جاوید لطیف کی رکنیت 8، مراد سعید کی 2 روز کیلئے معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ بی بی سی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ میں یہ موضوع زیر بحث رہا اگر سپیکر نے جرگہ ہی تشکیل دینا تھا تو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

ای پیپر-دی نیشن