• news

شیخوپورہ: 10سالہ بچہ اغوا‘ تشدد کے بعد قتل

شیخوپورہ‘ مریدکے(نامہ نگار) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ رکھ باؤلی میں نا معلوم افراد نے دس سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا، نعش ویرانے میں پھینک دی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے رکھ باؤلی کے رہائشی ارشد بھلر کے دس سالہ بیٹے علی شیر کو اغوا کیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے نعش قریبی کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ اگلی صبح ورثاء کو بیٹے کی نعش کا علم ہوا جنہوںنے پولیس کو مطلع کرکے نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دی ۔ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن