• news

فیصل آباد‘ پاکپتن: 4خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد/ پاکپتن (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اوباشوں نے 4خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 225ر ب کی رہائشی (ع) کو یاسر وغیرہ دو افراد نے اور چک نمبر 424گ ب کی رہائشی (م) کو اعجاز نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاک پتن سے نامہ نگار کے مطابق 86ای بی کے رہائشی محمد امین کے گھر میں محمد یونس وغیرہ پانچ افراد نے گھس کر اس کی ہمشیرہ کو گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گاؤں 13 کے بی‘ کے رہائشی محمد اکرم کی 13سالہ بیٹی کو خضر وغیرہ تین افراد نے گھر سے اغوا کر کے لے گئے جہاں پر ملزم خضر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعات کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن