• news

ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کے اختیارات، تنخواہ، مراعات کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے مشیروں کے اختیارات تنخواہوں اورمراعات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے جائزہ لیا جائے گا کہ مشیر وزراءکے اختیارات تو استعمال نہیں کر رہے؟ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سرتاج عزیز، مہتاب عباسی اور وزیر اعظم کے دیگر مشیر غیر قانونی طور پر وزراءکے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔ مشیر خارجہ کی حیثیت سے سرتاج عزیز اپنی گاڑی پرپاکستانی جھنڈا بھی نہیں لگا سکتے۔ نوٹیفیکیشن کے برعکس اختیارات استعمال کرنے پر عدالت وزیر اعظم کے مشیر وں کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات صادر کرئے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ مشیروں کو وزراء کے اختیارات حاصل نہیں ہیں۔

مشیر / رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن