بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے فرض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: چیئرمین نیب
اسلام آباد (این این آئی)نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پروفیشنلزم اور ٹرانسپیرنسی کو اپناتے ہوئے قومی فرض ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، بدعنوانی جیسی لعنت کے خاتمہ کیلئے نیب سمیت پوری قوم کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔وہ نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے اجلاس میں کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نظام کا مقصد نیب میں نتائج پر منظم طریقے سے عملدرآمد کرنا ہے اورپروگراموں کے اثرات کا اندازہ لگانا ہے، نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی کا معیار جانچا جا سکتا ہے۔ یہ نظام متوقع نتائج کو جانچنے اور ان پر عملدرآمد کیلئے انتہائی اہم ہے، نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی اور حاصل کردہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے نتائج اور اثرات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔
قمر زمان چودھری