• news

بھارت: خودکشی کرنیوالے دلت پی ایچ ڈی سکالر کی آخری رسومات‘ وزیر کو جوتا پڑ گیا

چنائی (نیوز ڈیسک) نریندر مودی کابینہ میں شامل مرکزی وزیر اور جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی کے رہنما پون رادھا کرشنن کو ان کے آبائی شہر سالم میں ایک نامعلوم شخص نے جوتا پھینک مارا۔ پون رادھا کرشنن دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں خودکشی کرنے والے دلت پی ایچ ڈی سکالر موتھوکرشنن پون کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تامل ناڈو پہنچے اور ضلع سالم میں عوام سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران نوجوانوں کے مشتعل ہجوم نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ایک نامعلوم شخص نے ان پر جوتا پھینک مارا اور فرار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا اور اب اس سے تفتیش کی جارہی ہے واضح رہے کہ موتھو کرشنن نے چند روز قبل اونچی ذات والے ہندو¶ں کے اہانت آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر یونیورسٹی کے قریب کوارٹر میں خود کو پھانسی لگا لی تھی۔
بھارت/جوتا پڑ گیا

ای پیپر-دی نیشن