• news

لندن مذاکرات‘ دہشت گردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنے گا پاکستان‘ افغانستان کشیدگی کم کرنے پر متفق

اسلام آباد، لندن ( سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ بی بی سی ڈاٹ کام) برطانیہ کے زیراہتمام پاکستان، افغانستان حکام کے درمیان لندن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ افغانستان کی نمائندگی افغان مشیر برائے قومی سلامتی حنیف اتحاد نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے، دہشت گردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کی میزبانی برطانوی حکومت نے کی۔ قومی سلامتی کے مشیروں نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔ دونوں ممالک نے حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات مفید، تعمیری اور نتیجہ خیز رہے۔ ملاقات کے نتیجہ خیز ہونے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ لندن میں ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سرگرم کردار ادا کرے۔ مارک ٹریل گرانٹ نے متعلقہ معاملات پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے ایس ایس جی کی نئی رکنیت کیلئے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔

سرتاج عزیز

ای پیپر-دی نیشن