• news

خیبر پی کے میں پولیس کا تصور بدلنے والے آئی جی ناصر درانی ریٹائرڈ، اختر علی شاہ قائم مقام سربراہ ہونگے

پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ناصر خان درانی نے ریٹائر ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا،انہیں خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بااثر پولیس چیف سمجھا جاتا تھا ،پولیس کے محکمہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے اور پنجاب و دیگر صوبوں میں پولیس مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دینے والے ناصر درانی نے 2013 میں آئی جی خیبر پختونخوا کا اس شرط پر چارج سنبھالا تھا کہ وہ محکمے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ ٹی و ی رپورٹ کے مطابق آئی جی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ناصر درانی نے بہت کم عرصے میں صوبے کے عوام میں پولیس کا تصور بدل دیا جو کہ اب عوامی شکایات پر پہلے سے زیادہ موثر نظر آتی ہے۔ناصر درانی نے پولیس کے محکمے سے خراب کارکردگی والے افسران سمیت کئی اہلکاروں کو برطرف بھی کیا۔ان کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی پولیس اصلاحات کو ان کے ساڑھے 3 سالہ عہدے کی مدت کے دوران حاصل ہونے والی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے ان اصلاحات کو محکمہ پولیس کی انقلابی کامیابی بھی قرار دیا تھا۔

آئی جی خیبر پی کے

ای پیپر-دی نیشن