• news

شمالی چھا¶نی : امتحان میں ناکامی پر ایم بی بی ایس کے طالب علم کی خود کشی

لاہور + رنگپور (نامہ نگاران) رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس پارٹ ٹو کے طالب علم نے 3 پیپرز میں فیل ہونے پر پھندا لیکر خود کشی کر لی۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق ننکا نہ صا حب کے رہا ئشی گورنمنٹ کنٹرےکٹر محمد جاوےد کا 21سا لہ بےٹا عثمان جا وید لاہور مےں ہربنس پورہ روڈ پر رےنجرز ہےڈ کوارٹر کے قرےب رہبر میڈ یکل اےنڈ ڈےنٹل کا لج میں ایم بی بی ایس پا رٹ ٹو کاطالبعلم تھا اور ہربنس پورہ روڈ پر پےراڈائزہومز مےں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذےر تھا ۔زرائع کے مطابق وہ امتحانات مےں تےن پرچوں مےں فےل ہو گےا ۔جس پر اس نے گھر میں لے کر خودکشی کر لی ہے ۔محلے داروں کی اطلا ع پرپو لیس نے مو قع پر پہنچ کر لا ش قبضے میں لے کر ہسپتا ل منتقل کر دی، مگر ورثا ءنے پو سٹ ما ر ٹم کرانے سے انکا ر کر دیا۔جس پر پو لےس نے ضر وری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ رنگپور سے نامہ نگار کے مطابق جوڑا کلاں کے قصبہ لال حسین کے 22 سالہ نوجوان محمد رمضان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہوکر پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کر لی۔

خود کشی

ای پیپر-دی نیشن