مریدکے: انٹی کرپشن کا کچہری میں چھاپہ، رشوت لینے کے الزام میں تحصیل آفس کا اہلکار گرفتار
مریدکے(نامہ نگار) انٹی کرپشن پولیس شیخوپورہ نے مبینہ رشو ت وصولی کے الزام میں سابق رجسٹری محرر فیروزوالہ اور موجودہ واصل باقی نویس گلشن اقبال کو مریدکے کچہری سے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے محکمہ انٹی کرپشن شیخوپورہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری مقبول کی سربراہی میں پولیس نے تحصیل آفس مریدکے میں چھاپہ ما ر کر35ہزار روپے رشوت وصولی کے الزام میں سابق رجسٹری محرر فیروزوالہ اور موجودہ واصل باقی نویس تحصیلدار آفس مریدکے گلشن اقبال کو گرفتار کر لیا۔
انٹی کرپشن چھاپہ