گوجرانوالہ: تین افراد کے قاتل پولیس اہلکار کو سنٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں تھا نہ تتلے عا لی کے تہرے مقدمہ قتل کے مجرم سا بق پو لیس کا نسٹیبل محمد گلزار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم کی موت کی تصدیق کے بعد نعش کو ورثا ءکے حوالے کر دیا گیا،مجرم محمد گلزار نے دیر ینہ رنجش پر20 مئی 2002 کو سا تھیوں کے ہمراہ جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے با ہر سرکا ری اسلحہ سے فا ئرنگ کر کے لنڈے شریف کے رہا ئشی تین افراد محمد شفیق ،عرفان اور محمد سلطان کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھا نہ سول لا ئن میں محمد شریف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مجرم کو 3 جو لا ئی 2003 میں دہشت گردی کی عدالت نے تین مر تبہ سزائے مو ت کا حکم سنا یا تھامجرم کی جا نب سے ہا ئیکو رٹ، سپریم کو رٹ اور صدر پا کستان کوکی جا نیوالی رحم کی اپیلیں خارج ہو نے پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خا لد بشیر نے مجرم کو 16 ما رچ کو تختہ دار پر لٹکا نے کا حکم دیا تھا جس پر جیل انتظا میہ نے مجسٹریٹ کی مو جو د گی میں علی الصبح مجرم کو پھا نسی دیدی۔
پھانسی