چھانگا مانگا: معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا جاں بحق
قصور+چھانگا مانگا ( نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار) نواحی گاﺅں محمدی پور میں دو بھائیوں کے درمیان معمولی جھگڑے کے دوران بڑے کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ جمعرات کے روز دو بھائیوں افتخار اور فاروق کے درمیان معمولی جھگڑا ہو گیا جس پر چھوٹے بھائی فاروق نے پستول نکال لیا دونوں بھائی ایک دوسرے سے پستول چھین رہے تھے کہ گولی چلنے سے فاروق موقع پر ہلاک ہو گیا واقعہ کے بعد افتخار فرار ہو گیا۔ مقتول فاروق کے والد اشتیاق احمد کی رپورٹ پر چھانگا مانگا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
چھوٹا جاں بحق