• news

پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان، ایوان قائداعظم، موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) کڈز پبلک سکول، فتح گڑھ، لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان اور باب العلم ہائی سکول، رائے ونڈ کے طلبہ اساتذہ کرام نے ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور سٹی سکول، انفنٹری روڈ، مصطفی آباد، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول، منڈیانوالہ، جڑانوالہ روڈ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، منڈیانوالہ، جڑانوالہ روڈ کا وزٹ کیا۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان، ایوان قائداعظم کے تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 347 تھی۔

ای پیپر-دی نیشن