• news

ہیلتھ انشورنس سیکم کا دائرہ 32اضلاع تک پھیلانے کیلئے ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں معاہدہ

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ انشیئٹیو مینجمنٹ کمپنی (PHIMC)نے غریب اور نادارا افراد کیلئے متعارف کرائی گئی ہیلتھ انشورنس سکیم کے دائرہ کار کو مزید 32 اضلاع میں پھیلانے کیلئے نادرا NADRAاور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔اس معاہدے کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP ہیلتھ کمپنی کو ان غریب اور نادار لوگوں کا ریکارڈ فراہم کرے گی جن کی یومیہ آمدنی 200 روپے سے کم ہے ۔ جبکہ نادرا ان لوگوں کے شناختی کارڈ اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرے گی ۔ معاہدے کے مطابق نادرا ہیلتھ کمپنی کو بھی فراہم کرے گی تاکہ پروگرام کی مؤثر نگرانی کی جا سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن