• news

داعش کی تاج محل اڑانے کی دھمکی سکیورٹی سخت کر دی گئی: بھارتی میڈیا

آگرہ (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) داعش نے محبت کی علامت سمجھے جانے والی تاریخی عمارت تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دیدی ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش نے بھارت کے معروف تاریخی مقام اور مغل طرز تعمیر کا انمول شاہکار تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیدی ہے۔ یہ دھمکی سوشل میڈیا پر ایک گرافکس کے ذریعے دی گئی ہے۔ احوال امت کی جانب سے جاری اس دھمکی آمیز پوسٹر میں حملے کا گرافکس جاری کیا گیا ہے۔ داعش نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ وہ وہ مذہبی مقامات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ بھارتی حکام نے دھمکی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تاج محل کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ کی جانچ میں لگ گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن