کولمبوٹیسٹ :بنگلہ دیش 467پر آئوٹ سری لنکا کو75رنز کا خسارہ
کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 54رنز بنالیے ہیں تاہم ابھی بھی سری لنکا کو 75رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ سری لنکا نے 338رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 467رنز بنائے اور مخالف ٹیم پر 129رنز کی برتری حاصل کر لی۔۔