• news

نسل پرست اسرائیل: اقوام متحدہ ویب سائٹ سے رپورٹ ہٹانے کا حکم

نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے یو این کے ریجنل کمیشن کو اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔اقوام متحدہ کے ترجمان اس اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ رپورٹ یو این سیکریٹریٹ سے پیشگی مشاورت کے بغیر شائع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں جو کچھ کہا گیا وہ آنٹونیو گوٹیرس کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتا۔رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکا نے بھی اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رپورٹ کو نازی پروپیگنڈا سے تشبیہہ دیتے ہوئے اسے یہود دشمن اور بغض پر مبنی قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور ای ایس سی ڈبلیو اے کی ایگزیکٹو سیکریٹری ریما خلف کا رپورٹ سے متعلق کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کسی ریاست کو نسل پرست قرار دیا جائے، لیکن حالیہ چند سالوں میں اسرائیل کی جانب سے اٹھائے گئے چند اقدامات کو نسل پرستی سے تعبیر کیا گیا۔اردن سے تعلق رکھنے والی اقوام متحدہ کی عہدیدار ریما خلف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’یو این سیکریٹری جنرل نے مجھ سے وہ رپورٹ واپس لینے کا کہنا جس میں اسرائیل پر نسل پرستی کا الزام لگایا گیا تھا۔ریما خلف کا کہنا تھا کہ ’آنٹونیو گوٹیرس نے گزشتہ صبح سے مجھ سے کہا کہ میں یہ رپورٹ واپس لے لوں، میں نے ان سے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا کہا، لیکن وہ رپورٹ واپس لینے پر زور دیتے رہے جس کے بعد میں نے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم بالکل یہ توقع کرسکتے ہیں کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل پر یہ رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کرنے اور اسے واپس لینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا ہوگا۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینَن نے ریما خلف کے استعفے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مخالف کارکن کو اقوام متحدہ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے، جبکہ ریما خلف کئی برسوں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے اور فلسطینی تحریک ’بی ڈی ایس‘ کی حمایت میں کام کر رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن