امریکی ائرلائن نے نابینا خاتون کو پرواز کی روانگی کے عین وقت پر جہاز سے اتار دیا
ڈلاس( آن لائن ) امریکی ایئر لائین نے نابینا خاتو ن کو پرواز کی روانگی کے عین وقت پر جہا ز سے اتار دیا۔ایئر لائن کی ترجمان نے کہا ہے کہ نابینا خاتون مسافر کو جہاز سے اتارے جانے کے اس مبینہ الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔فرینکلین نامی علاقہ کی نابینا خاتون مارٹین نے بتایا کہ وہ واشنگٹن کے قریبی ریگن نیشنل ایئر پورٹ سے ڈلاس جانے والے جہاز میں اپنے گائیڈ شیفرڈ جرمن کتے کے ہمراہ سفر کر نا چاہتی تھی۔ اس نے عملہ سے کھلی جگہ والی قطار میں سیٹ کی درخواست کی جو کہ عملہ نے نہیں مانی اسی دوران ایک شخص نے اپنی کھلی نشست پیش کر دی۔ اسی دوران ایئر لائن کا ایک افسر جہاز میں آیا اوراس نے کہا کہ نابینا خاتون کی جہاز میں مو جودگی سکیورٹی کے حوالہ سے درست نہیں یہ کہہ کر اس نے جاز سے نیچے اتار دیا۔