ہنگامہ آرائی کیس: سابق قومی رکن اسمبلی سلیم شہزاد کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
کراچی (آن لائن)کراچی کی مقامی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی سلیم شہزاد کے عدالت میں پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے مجسٹریٹ جیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو29 مارچ کو عدالت میں پیش کریں۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں متحدہ کے سابق رکن سندھ اسمبلی سلیم شہزاد کے سلسلے میں لانڈھی پولیس نے 1992ء میں ہنگامہ آرائی کے ایک مقدمہ میں رپورٹ جمع کرا دی جس پر عدالت نے سلیم شہزادکے 29 مارچ تک پروڈکشن آرڈرجاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کوحکم دیاکہ آئندہ سماعت پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔