مقدمات جلد نمٹانے کیلئے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں جج بڑھائے جائیں، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
لاہور(وقائع نگار خصوصی) عدالتوں میں زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مقامی شہری سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ انصاف میں تاخیر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن ریا ہے جس کی وجہ سے عام شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔زیر التواء مقدمات کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے ملک میں ہر طرح کا مافیا مضبوط ہوا۔ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء 18 لاکھ مقدمات نمٹانے کے لئے 4ہزار ججز ناکافی ہے۔ عدلیہ میں کمپیوٹرائز کیس مینجمنٹ پلان پر حقیقی عمل اس وقت ممکن ہے جب ججز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔ استدعا ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ہائیکور ٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیا جائے۔