• news

سکیورٹی خدشات وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ سمندری پھر ملتوی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹی خدشات پر وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ سمندری پھر ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سمندری کے رہائشی سی ٹی ڈی انسپکٹر جو گزشتہ ماہ ساہیوال کے علاقہ میں ایک دربار پر دوران ڈیوٹی کریمینلز کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے سمندری آنا تھا ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے تمام انتظامی امور کے افسران ہیلی پیڈ پر موجود تھے کہ اچانک حساس اداروں کی طرف سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ منسوخ کر دیا گیا گزشتہ ہفتے بھی وزیراعلیٰ پنجاب نے سمندری آنا تھا۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن