وزیر دفاع خواجہ آصف کی تاجک صدر سے ملاقات، دفاع، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دورئہ تاجکستان میں صدر امام علی رحمان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی، دفاع، انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجک فوجی دستوں کی پاکستان میں تربیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ ورکنگ گروپ کو فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تیل و گیس پر باہمی تعاون کیلئے مشترکہ ذیلی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔