• news

افتخار محمد چودھری کا آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے ‘ بے رحم احتساب کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف سے سیاسی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، باقی سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں اتحاد بارے وقت آنے پر سوچیں گے، بلوچستان سب سے زیادہ وسائل والا صوبہ ہے تاہم وہاں کی عوام کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، نعروں کے برعکس حکومت نے بلوچستان میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا، گوادر اور سی پیک کے نعرے لگائے جاتے ہیں جبکہ گوادر کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں، سٹاک ایکس چینج کا 40فیصد چینیوں کے حوالے کردیا گیا، معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے، حکومت تیاری کے بغیر مردم شماری کروانے جا رہی ہے، اس مردم شماری پر لاتعداد تحفظات کھڑے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن