گجرات: سیکرٹری صحت نے عدالتی حکم پر بحال ہونے والے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا
گجرات (نامہ نگار) سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے کے آئی ٹریڈرزکیخلاف جعلی ادویات سکینڈل میں راضی نامہ نہ کرنیکی پاداش میں عدالتی حکم پر بحال ہونیوالے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایک سال قبل ڈرگ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ کی جانب سے چھاپہ مار کر جعلی ادویات فروخت کرنیوالی کمپنی کے آئی ٹریڈرز کو سیل کر کے مالکان خواجہ بدر حفیظ، خواجہ شفاقت حفیظ گڈو کیخلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی ار درج کروائی گئی تھی جس پر نیب نے نوٹس لیتے ہوئے 20مارچ کو محکمہ ہیلتھ کو ملزمان سمیت طلب کر رکھا تھا کہ عدالتی حکم پر بحال ہونیوالے مدعی مقدمہ ڈرگ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ کو (ن) لیگی سے تعلق رکھنے والی ملزم پارٹی سے صلح کیلئے سیکرٹری ہیلتھ علی جان کی جانب سے دبائو ڈالا گیا جن کے انکار پر سیکرٹری نے انہیں 7مرتبہ معطل کر دیا ڈر گ انسپکٹر احسان الٰہی چیمہ نے بتایا کہ کیس سے دستبر دار نہ ہونے پر سزا دی جارہی ہے یاد رہے کہ ملزمان سیالکوٹ کے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے قریبی عزیز ہیں ۔