پیرمحل: گلشن اقبال پارک دھماکے میں زخمی ہونیوالی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
پیر محل (نامہ نگار) گلشن اقبال پارک دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون ایک سال بعد نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق پیر محل کے نواحی گائوں 670/11گ ب کے زمیندار اور سماجی شخصیت مہر محمد سارنگ کی بیٹی طا ہرہ بی بی جو کہ شادی کے بعد لا ہو ر میں مقیم تھی 26مارچ 2016ء کو بچوں کے ہمراہ سیر کرنے کی غرض سے گلشن اقبال پارک گئی تو زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجہ میں طاہرہ بی بی بھی شدید ہو گئی تھی جو کہ کئی ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد لاہور کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی۔