لنڈی کوتل : گاڑی کھائی میں گر نے سے 4 خواتین سمیت 5 جاں بحق
لنڈی کوتل (نامہ نگار) گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی سوار پشاور سے کم شلمان مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا تمام زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل پہنچایا گیا جہاں سے متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنیوالوں کی نعشوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جنہیں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔