• news

کورئیر ملازمین کی غفلت: اٹک میں 70 پاسپورٹ چوری‘ملازمین نے حساس پیکٹ ڈلیور کرنے کیلئے غیرمحفوظ گاڑی کرائے پر لی: پولیس

اسلام آباد (راہول بشارت+ دی نیشن رپورٹ) اٹک میں کورئیر کمپنی کے ملازمین کی غفلت کے باعث گاڑی سے پاسپورٹس سے بھرا پارسل چوری کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کورئیر سروس کے ملازمین نے پارسل کو اٹک میں علاقائی پاسپورٹ آفس میں ڈلیور کرنا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ کورئیر ملازمین نے حساس پیکٹ ڈلیور کرنے کیلئے محفوظ گاڑی کرائے پر نہیں لی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے حکام کے مطابق درخواست گزاروں کو جلد نئے پاسپورٹ جاری کر دئیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پارسل میں 70 پاسپورٹ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن