پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ہاکی میچ2-2گول سے برابر
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 2-0 کے خسارے میں جانے کے باوجود میچ کو 2-2 سے برابر کردیا ۔ویلنگٹن میں نیوزی لینڈکے سیم لین نے پنالٹی کارنر پرپہلا گول کیا۔دوسرا گول پاکستانی دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہواجب میک ویلکوکس نے گول کردیا اور ٹیم کی برتری کو بھی دوگنا کردیا۔پاکستانی ٹیم کو پانچویں مرتبہ پنالٹی کارنر ملا اور پہلا میچ کھیلنے والے ابوبکر نے گول کرکے خسارے کو 2-1 کردیا۔کپتان حسیم خان نے دوسرا گول کیا اور میچ بھی 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری کوارٹرمیں تابڑ توڑ حملے کیے لیکن منصوبے میں ناکام رہی۔میزبا ن ٹیم نے پہلے میچ میں 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔