سرفراز کی کارکردگی سب کیلئے مثالی‘ مصباح ‘یونس کو عمر کا طعنہ نہ دیا جائے: کامران اکمل
لاہور(نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور بلے باز یونس خان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کئی ٹیسٹ سیریز بھی جتوائی ہیں ۔ انہیں عمر کا طعنہ نہیں دینا چاہئے ۔چھوٹے بھائی عمر اکمل کے تربیتی کیمپ میں فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکنے پر کہا کہ ر ایسا کبھی کبھار ہو جاتا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ آج نہیں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ سرفراز احمد کی کارکردگی سب کے لئے مثالی ہے۔انہوںنے کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ بڑے کھلاڑی ہیں ۔