• news

ہمارے دشمن زیادہ اوردوست کم ہو رہے ہیں:شاہد آفریدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ ہونا چاہیے، ہمارے دشمن بڑھ رہے ہیں اور دوست کم ہوتے جارہے ہیں۔ ہم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مثال قائم نہیں کی اس لیے ایسے واقعات ہور ہے ہیں‘ اگرانگلینڈ میں سپاٹ فکسنگ پرمثال قائم کردی جاتی تو کھلاڑی اس طرف نہ آتے ‘ واقعا ت سے بچنے کیلئے گھر کی تعلیم ہونا ضروری ہے‘ جہاں سے کرائم نکل رہاہے ان جڑوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے‘پروفیشنل ہونے کے ناطے کھلاڑیوں کو ذمہ داری اداکرنا ہوگی۔میرے اور پاکستان کیلئے آئی سی سی کا سفیر ہونا قابل قدر ہے۔ پی سی بی سپاٹ فکسنگ سے متعلق ذمہ داری پوری کر رہا ہے کیونکہ آئی سی سی کو کھلاڑی معلومات دینگے تو وہ تفتیش کر سکیں گے۔ اب پی ایس ایل پاکستان میں ہونی چاہیے اورآنیوالے دو سال میں پی ایس ایل آئی پی ایل کے برابر آجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن