اداکار محمد علی کی برسی آج منائی جائے گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان سلور سکرین کے لیجنڈ اداکار شہنشاء جذبات محمد علی کی 11 ویں برسی آج منائی جائیگی ۔ اس موقع پر خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کر کے محمد علی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی۔محمد علی نے اپنی زندگی میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔ محمد علی ہارٹ اٹیک کے باعث 19مارچ 2006ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔