حکومت اداکارہ میرا کی امداد نہ کرے: فرخ کوڈو
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) حکومت اداکارہ میرا کی مالی امداد نہ کرے‘ کروڑوں میں کھیلنے والی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی۔ میرے ساتھ شادی کرلیتی تو بھیک مانگ کر بھی کروڑوں روپے اکٹھے کرکے دیتا۔ پست قد نوجوان اداکارہ میرا کے قدردان فرخ کوڈو نے کہا کہ میں نے تو دلبرداشتہ ہوکر شادی کرا لی ہے، اداکارہ میرا کو بھیک مانگنے کی بجائے اپنا گھر بسا لینا چاہئے۔