فیروز والہ: 3 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے زیادتی
فیروز والہ (نامہ نگار) شرقپور میں 3 اوباشوں نے گونگی بہری لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا فیصل آباد اورساہیوال میں بھی 2 لڑکیوں سے زیادتی فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق شرقپور میں محنت کش محمد دین کی پندرہ سالہ گونگی بہری بیٹی ن گھر میں اکیلی تھی کہ محلہ دار اوباش عمران، شکیل اس کا ساتھی گھر میں داخل ہو کرلڑکی سے اجتماعی زیادتی کی فرار ہو گئے۔ فیصل آباد کے چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 188/ ر ب نلے والا میں (ث) الیکٹریشن شاپ پر خراب استری مرمت کروانے گئی تو یاسر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساہیوال کے 9/140۔ ایل میں انور کی 18سالہ بیٹی (ر) کو رفاقت اور عدنان نے گھر میں داخل ہوکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پو لیس نے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔